دُختِ کرام — Page 453
۴۴۱ مستجاب الدعوات محترم عبد اسمع صاحب نون ایڈووکیٹ سرگودھا کے اپنے بھانجے محمد زبیر صاحب نون کی وفات پر رقم کردہ مضمون کا ایک اقتباس بحوالہ روز نامه الفضل ریوه مورخه 4 جنوری ته محمد زبیر میری بڑی بہن زینب بیگم کا چھوٹا بیٹا تھا۔اس کے والدین چند سال قبل فوت ہو چکے ہیں اوائل نشتہ میں وہ کینسر سے شدید بیمار ہوا۔حتی کے جان کے لالے پڑ گئے۔میں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو تار دیا اور یہ الفاظ لکھے : - NOTHING CAN BE DONE FOR ZUBAIR۔اور دعائے خاص کی درخواست کی۔پھر ربوہ جاکر بیت الکرام کو ٹی پر دستک دی کہ وہاں ماں سے زیادہ شفقت کرنے والی ہستی رہتی تھیں۔وہ مجھ پر یر کیوں مہربان تھیں اس میں میری ہرگز کوئی خوبی نہیں تھی۔اور نہ اپنا استقان سمجھتا تھا۔اس کے مقدس ماں باپ سے اس کو غریب پروری اور بندہ نوازی اور فیض رسانی کے اوصاف حسنہ ورثہ میں ملے ہوتے تھے۔وہ تھیں حضرت اماں جان سیده نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ - الغرض حضرت محمدوحہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میری پریشان حالی پر مادر مهربان کو ترس آیا۔میں نے تفصیل