دُختِ کرام — Page 418
۴۰۶ کرتیں۔آپ کو اخبارات کے مطالعہ کا شوق تھا۔عموماً ناشتہ کے بعد اخبارات سنتی تھیں۔اس کے بعد اکثر و بیشتر مستورات آپ کی ملاقات کے لیے حاضر ہوتیں آپ ان سے باوجود بیماری کے منتیں اور ان کے مسائل سن کر ان کے لیے دعا کرتیں دوپہر کو کچھ دیر آرام کرتیں اور دوپہر کے کھانے میں عام طور پر کھچڑی شور به استعمال کرتی تھیں۔عصر کے بعد آپ کے اعزا آپ سے ملنے آتے تھے اور رات تقریباً دس بجے تک انہیں کے ساتھ وقت گزارتی تھیں شام کے کھانے میں عموماً کباب اور ساتھ کوئی میٹھی چیز تناول فرماتیں رات سونے سے قبل آپ بعض دفعہ دلچسپ کہانیاں سنتی تھیں جس سے آپ کو نیند آجاتی تھی۔آپ کی سیرت کے چند پہلو یہ ہیں۔آپ با وجود بیمار ہونے کے نماز ہمیشہ اپنے۔۔پابندی نماز وقت پر ادا کرتیں نماز جمع کرکے پڑھنے کی پر عادت نہ تھی۔نماز بر وقت ادا کرنے کی آپ کو اس قدر فکر رہتی کہ ایک وقعہ آپ نے مجھے بتایا کہ آج میں نے تقریباً تین چار دفعہ فجر کی نماز ادا کی ہے چونکہ آپ کو نیند کر آتی تھی اس لیے خیال کرتیں کہ شاید فجر کا وقت ہو گیا ہے اس سے نماز پڑھ نہیں پھر دیکھیں کہ صبح نہیں ہو رہی شاید نماز جلدی ادا کر لی ہے تو دوبارہ نماز پڑھ لیتیں۔اس طرح تین چار دفعہ نماز ادا کرتیں۔ایک دفعہ آپ شدید بیمار تھیں اور تقریباً دو دن تک بے ہوش رہیں