دُختِ کرام — Page 417
۴۰۵ آپ کی دعائیں تا قیامت جماعت کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالٰی آپ کو اپنی رضا کی جنت میں بلند مقام عطا فرمائے اور آپ کو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اپنے پیاروں کا قرب مل جائے اور اس مبارک خاندان کو اپنی عظیم المرتبت ماں کی دعاؤں کا ثمر ہمیشہ تمہار ہے اور ہم سب آپ کی دعاؤں کی برکتوں کو حاصل کرتے رہیں۔آمین ر مصباح ماه جنوری فروری شولته ) میں نے آپ کو کیسا پایا راز محترمہ امتہ الودود صاحبه ربوہ ) ۱۹۸۵ مجھے جون ۹ہ سے مارچ ششماہ تک حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی خدمت کرنے کی توفیق ملی۔اور سوائے چند ماہ کے یہ سارا عرصہ ایسا ہے کہ جس میں آپ بوجہ علالت چل پھر نہ سکتی تھیں۔اس عرصہ میں آپ کے معمولات کچھ اس طرح تھے کہ آپ فجر کی نماز کے بعد قرآن کریم کی تعددت کرتی تھیں جب آپ کی صحت کچھ اچھی تھی۔خود اُٹھ کر وضو وغیرہ کر لیتی تھیں اور نمازہ کرسی پر بیٹھ کر پڑھتی تھیں۔بعد میں کمزوری کی وجہ سے چار پائی پر لیٹ کر تیم سے نماز ادا کرتیں اور لکھنے سے ٹیک لگا کر قرآن کریم کی تلاوت کرتی تھیں۔ناشتہ عام طور پر دلیہ۔توس اور غیر سے