دُختِ کرام

by Other Authors

Page 411 of 497

دُختِ کرام — Page 411

۳۹۹ میری بیٹی ڈاکٹر امتہ الرقیب تعلیم کے سلسلہ میں اکثر باہر رہی اس کو بہت یاد فرمائیں اور اس کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتیں وفات سے چند دن پہلے گھر پر گاڑی بھجوائی اور اس کو بلوا بھیجا اس کے ساتھ شہر بھی گئی۔آپ دونوں کے ساتھ بے حد محبت اور شفقت سے پیش آئیں بڑی دیر یک ان سے گفتگو فرماتی رہیں۔بیٹی کو اپنے ڈاکٹری نسخہ جات دکھاتے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر بتایا کہ یہاں اکثر درد رہتا ہے اور بھوک نہیں لگتی عزیزہ نے پیٹ کا معائنہ کیا۔پھر آپ نے فرمایا کہ تم کبھی کبھی آجایا کرو۔اور پھر خود ہی فرمایا نہیں میں تمہیں گاڑی بھجوا دیا کروں گی۔بیٹی نے عرض کیا آپ جب چاہیں میں آجایا کروں گی پھر آپ نے اس کے متعلق ذاتی سوالات کر کے گھر کے حالات دریافت فرماتے۔اس کو تسلی دی۔تم فکر نہ کرو۔خدا تعالیٰ تمہارے سارے کام خود کر دے گا۔خادمہ سے ان کے لیے چائے اور مٹھائی منگوائی اور اصرار کے ساتھ بلوائی بچیاں جب گھر آئیں تو خوشی سے ان کے چہرے چمک رہے تھے۔محترم سیده بی بی امتہ المتین صاحبہ کے دو بیٹوں کی آمین تھی۔سارا خاندان آیا ہوا تھا۔میری بیٹی عزیزہ امتہ الوحید بھی میرے ساتھ تھی اس نے ان سب کو دیکھ کر بڑی ہی معصومیت سے مجھ سے پوچھا۔امی یہ لوگ ہمارے جیسے غریبوں کے گھر میں آجاتے ہیں"۔مجھے یہ سن کر بڑی حیرت ہوئی اور اس پر ترس بھی آیا کہ اس نے کسی حسرت سے یہ بات کسی ہے ، میں نے اس کو تسلی دی کہ ہاں آجاتے ہیں تو اس