دُختِ کرام — Page 403
۳۹۱ پہلے مجھے مل کر جانا۔مجھے مے بغیر نہ چلی جانا۔ساتھ ہی بہت سی نصیحتیں بھی فرمائیں کہ وہاں کا ماحول اچھا نہیں بچوں کی گھر میں دینی تربیت کرنا وہاں کے بُرے اثرات سے بچا کر رکھنا۔قرآن کریم کا ترجمہ پڑھانا۔نمازوں کے پابند کرنا وغیرہ۔جب بھی مجھے چند دن آپ کے پاس گئے دیر ہو جاتی۔تو آپ مجھے یاد فرمائیں اور کہتیں کہ بس قیوم تو چلی گئی ہے۔اور پھر جب میں ملنے جاتی تو مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتیں اور فرمائیں : میں تو کبھی تھی کہ تم چلی گئی ہو۔" میں عرض کرتی کہ آپ کو ملے بغیر کیسے جا سکتی ہوں میں آپ کو مل کر جاؤں گی۔پھر میں نے بتایا کہ ابھی میرے جانے میں رکاوٹ پڑ گئی ہے آپ دعا کریں اور میں نے وہاں زیادہ دیر نہیں رہنا۔اور میرا دل آپ کے بغیر نہیں لگے گا۔میں جلد واپس آجاؤں گی۔آپ نے ٹھنڈی آہ بھر کر فرمایا جو جاتا ہے وہ کب واپس آتا ہے۔تم کیسے واپس آؤ گی ؟ پھر آپ آبدیدہ ہو گئیں۔مجھے معاً احساس ہوا کہ جو کوئی جاتا ہے سب ہی واپس آجاتے ہیں اگر کوئی پلٹ کر ابھی تک نہیں آیا تو وہ حضور ہیں جس کا آپ نے اظہار کیا۔مجھے بڑا صدمہ ہوا اور اس سے آگے بات کرنے کی مجھے ہمت نہ پڑی۔قدرت کے کام دیکھیں کہ خدا تعالیٰ نے میرے جانے میں رکاوٹ ڈال دی لیکن جب آپ کی وفات ہوئی تو اس کے بعد وہ رکاوٹ خود نخود دور ہو گئی۔آپ کے دل میں دوسروں کے لیے بہت درد تھا۔آپ ہر ایک کے لیے