دُختِ کرام — Page 348
٣٣٩ میں مجھے ایسی دل گھبرانے کی مرض ہوئی جس نے باقاعدہ بیماری کی صورت اختیار کرلی۔ادھر قدسیہ کی پریشانی رہی۔خدا خدا کر کے اس کی خیریت کی خبر ملی ہے تو میری جان میں جان آئی۔تمہارے سے لیے دعا تو ہمیشہ ہی کرتی ہوں اب اور بھی زیادہ خصوصیت۔انشاء اللہ کروں گی۔اللہ تعالی زندگی کے ہر شعبہ میں تمہارا حافظہ ہو۔خود ہی کفیل ہو خود نگران کبھی کسی کے تھاج نہ ہو اور کبھی کسی پر بار نہ رہو۔دینی دنیاوی ترقیاں اللہ تعالیٰ شب و روز دیتا چلا جائے۔آمین تم میرے بہت ہی پیارے ماموں اور ممانی کی اولاد ہو۔میں تمہیں کس طرح مجھلا سکتی ہوں۔اچھا خدا حافظ۔تم بھی رمضان میں خصوصیت سے ہم سب کے لیے دعا کرنا جوان صالح کی عبادت کی طرح دُعا بھی بہت قبول ہوتی ہے۔انه الحفيظ