دُختِ کرام — Page 264
۲۵۲ وخت کرام جذبہ تسلیم و رضا کا پیگیر دخت کرام حضرت سیده امته الحفیظ بیگم صاحبه دختر نیک اختر سید نا حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ اسلام کے بڑے صاحبزاد سے مکرم نوابزادہ میاں عباس احمد خان صاحب نے اپنی والدہ ماجدہ کے متعلق اپنے تاثرات کا یوں اظہار کیا : - حضرت دخت کرام شیده امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی زندگی کا سرورق یا دوسرے الفاظ میں آپ کی سیرت کا نمایاں رنگ عشق الہی اور اس کے آگے تسلیم و رضا کا جذبہ تھا۔یہ خاصہ صرف آپ ہی کا نہ تھا بلکہ آپ سمیت آپ کے پانچوں بہن بھائیوں جو کہ نسل سیدہ میں سے تھے کی سیرت کا نمایاں پہلو یہی عشق الہی اور جذبہ تسلیم و رضا تھا۔ان پانچوں کے اندر اسمعیلی عبودیت نمایاں کردار ادا کرتی نظر آتی ہے یہ تمام افعل ما تؤمر کا نمونہ تھے۔اور ان سب نے اپنی گرد میں آستانہ الہی کے سامنے ڈال دی ہوئی تھیں۔مر تسلیم خم تھا کہ وہ جو چاہے کرے۔یہ تمام راضی برضا تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فضل عمر زندگی بھر مصائب و شکلات میں