دُختِ کرام

by Other Authors

Page 229 of 497

دُختِ کرام — Page 229

۲۱۷ کو ہوا۔۔۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی ساری اولاد آپ کی صداقت کا عظیم الشان نشان تھی اور ہر ایک کے متعلق جو آپ کو خبر دی گئی وہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ پوری ہوئی جب حضرت مسیح موعود کا وصال ہوا۔اس وقت آپ کے سبھی بچے چھوٹے تھے۔حضرت فضل عمر 19 سال کے اور حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ صرف چار سال کی۔کون دھوئی سے اپنی اولاد کے متعلق کر سکتا ہے کہ میری اول دانسی ہو گی سوائے ان کے جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے بشارت دی گئی ہو۔چنانچہ دنیا نے دیکھ لیا کہ آپ کی ساری اولاد کے متعلق وہ تمام پیشگوئیاں جو آپ نے کی تھیں نہایت شان و شوکت سے پوری ہوئیں۔با وجود اس کے کہ حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کوئی تربیت حاصل نہیں کی بلکہ آپ اتنی چھوٹی تھیں کہ کوئی بات بھی یاد نہیں رہی پھر بھی آپ کی شخصیت میں وہ تمام خوبیاں نمایاں طور پر ابھریں جس کی حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو آپ کی ولادت سے قبل خبر دی گئی تھی۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے اپنے بیٹوں میں سے حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب کے لیے آپ کا انتخاب کیا اس سلسلہ میں حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب کے حالات زندگی جو محترم ملک صلاح الدین صاحب نے اصحاب احمد کی بارہویں جلد میں مرتب کئے ہیں کا پیش لفظ تحریر کرتے ہوئے فرمایا :۔