دُختِ کرام — Page 162
۱۵۰ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ کی پیاری پھوپھلی دبلکہ حضور نے فرمایا۔آپ میری والدہ کی طرح تھیں جو مجھ سے جُدا ہو گئیں ، آج ہم میں موجود نہیں۔آپ کا وجود ایک نادر وجود تھا۔مقدس بابرکت نابغته روزگار - آپ حسب بشارات الہیہ مبشر اولاد کا ایک فرد تھیں۔افسوس مبشر اولاد کا آخری فرد بھی راہی ملک بقا ہو گیا اور آپ کی وفات سے مبشر اولاد کا عہد زریں ختم ہوا۔ایک ایسے با برکت یادگاری دور کا اختتام ہوا جو کم وبیش ایک صدی پر محیط ہے اور جسے انشاء اللہ رہتی دنیا تک یا د رکھا جائے گا۔آپ ۲۵ جون نشاستہ کو حضرت سیدہ نصرت جہاں کے بطن سے تولد ہوئیں ولادت سے قبل سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے آپ کی ولادت کی خبر دی اور آپ کو وخت کرام کے لقب سے نوازا ریعنی ایک لڑکی ہو گی جو ہر جہت سے کریموں کی دختر ہوگی را لبدر م والحلم - تذکر و ص ۴۷۵ اور یہ کریمانہ اخلاق سے متصف کریمیوں کی دختر 4 مئی شاہ کو بروز بدھ بوقت پونے تین بجے سہ پر بیت انگرام ریوہ میں وفات پاگئیں اور اس طرح عمر عزیز کے کم و بیش ۸۳ سال آپ نے اس دنیائے فانی میں گزارے اور اس شان سے کہ حد نظاره دامن دل می کشد که جا اینجاست به والی کیفیت تھی۔ساری عمر قال اللہ اور قال الرسول پر عمل پیرا رہیں۔اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں ہمیشہ کوشاں رہیں۔