دُختِ کرام

by Other Authors

Page 158 of 497

دُختِ کرام — Page 158

۱۴۶ عیسائیت کے اس گڑھ میں بیت کی تعمیر انشاء اللہ۔۔۔۔اور احمدیت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گی۔امی پر بھی غیر معمولی اثر تھا۔باجوہ صاحب امی کو سنگِ بنیاد کی جگہ کی طرف لے گئے۔اقی کو اینٹ پکڑائی۔امی نے اس پر سیمنٹ اچھی طرح لگا کر اس کو اپنی جگہ پر نصب کر دیا۔باجوہ صاحب نے اوپر سے اور سیمنٹ اچھی طرح لگا کر اس کو ہموار کر دیا۔سنگ بنیاد رکھنے کے بعد رپورٹروں نے امی سے درخواست کی کہ ریڈیو پر آپ Swiss لوگوں کے لیے کوئی پیغام دیں اتی اس کے لیے تیار نہیں تھیں نہ ہی آپ کو بولنے کی عادت تھی طبیعت میں جھجک بھی بہت تھی ، لیکن اس موقع پر بہت ہمت کر کے مان گیں یہ پہلا اور آخری موقع تھا کہ میں نے امی کو خود بولتے سنا ورنہ تقریبات میں اپنا پیغام لکھ کر کسی سے پڑھوا دیا کرتی تھیں۔امی نے SW155 لوگوں کا اس موقع پر تعاون اور دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اور ان کو نصیحت کی کہ اسلام کو بغیر کسی تعصب کے پڑھیں اور اس کی دعوت پر غور کریں لطیف صاحب امام جرمنی نے اس پیغام کا جرمن زبان میں ترجمہ کیا۔اس کے بعد امی نے دعا کرائی اور یوں یہ یادگار تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔اس ساری تقریب کے دوران آبا کی یاد بُری طرح ستاتی رہی اس سارے سفر میں شاید ہی کوئی لمحہ گزرا ہو جو ابا نہ یاد آتے ہوں لیکن آج کے دن جب امی کے ہاتھوں یہ عظیم الشان کام ہوتے دیکھا تو ان کی یاد ایک