دُختِ کرام

by Other Authors

Page 150 of 497

دُختِ کرام — Page 150

۱۳۸ کے فواروں کا یہ ناچ رات کے وقت بہت بھلا لگا۔دوسرے دن ہیمبرگ کے تمام مشہور مقامات کی سیر کی ٹاؤن ہال مجھے خاص طور پر بہت پسند آیا۔دو پر کو واپس آئے تو جیبی اور بھائی موجی گھبراتے ہوئے مشن ہاؤس کے باہر کھڑے تھے انہوں نے نہیں نہایت تکلیف دہ خبر سنانی که لطیف صاحب کی اہلیہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔بیگم لطیف کی بہت بڑی حالت تھی وہ دو ماہ میں پاکستان جانے والی تھیں۔اس دن محسوس ہوا کہ مبلغین کرام کتنی قربانیاں کر رہے ہیں۔امی نے لطیف صاحب کی اہلیہ کو بہت پیار سے دلاسہ دیا اور سارا وقت انہی کے پاس بیٹھی رہیں اس دن ہم کہیں باہر نہیں نکلے۔ایک جرمن خاتون بھی آگئیں۔امی ان سے خوب باتیں کرتیں رہیں زیادہ انگریزی تو دونوں کو نہ آتی تھی لیکن گذارہ خوب چلا باورچی خانہ میں نے اور آپا قدسیہ نے مل کر سنبھالا کیونکہ بیگم لطیف صاحب کی اپنی حالت خراب تھی۔کوپن ہیگن ۲۲ اگست کو دوسرے دن ڈیڑھ بجے ہم کوپن ہیگن کے لیے روانہ ہوئے ائیر پورٹ پر لطیف صاحب اور ان کی اہلیہ ہمیں چھوڑنے آئیں آج بھی ایر پورٹ پر ہمیں خصوصی توجہ دی گئی۔ایک بات میں نے خاص طور پر ہیمبرگ میں محسوس کی کہ لطیف صاحب کا وہاں کافی اثر تھا۔اور بڑے چوکس مبلغ گئے تھے جو تبلیغ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے