دُختِ کرام — Page 125
١١٣ با برکت نام حضرت خلیفہ السیح الثانی نے ۲۹؍ دسمبر نشاہ کے خطبہ جمعہ میں فرمایا: ہماری جماعت میں لڑکیوں کے نام کی نسبت ایک غلط ضمی ہو رہی ہے جو مشرکانہ ہے اور جس کی اصلاح نہایت ضروری ہے۔۔۔۔۔۔ہماری ایک بہن کا نام مبارکہ ہے اور ایک کا نام امتہ الحفیظ ایک بہن جو چھوٹی عمر ہی میں فوت ہوگئی تھی اس کا نام عصمت تھا اسی طرح ایک دوسری بہن کہ وہ بھی چھوٹی عمر ہی میں فوت ہوگئی تھی اس کا نام شوکت تھا گویا ما سوائے ایک بہن کے کسی کے نام میں خدا تعالیٰ کا نام نہیں آتا۔ادھر حضر مسیح موعود علیہ السلام کے نام سے وابستگی کی وجہ سے ہمارے خاندان کے لڑکوں کے نام میں احمد کا نام آتا ہے خدا تعالے کا نہیں آتا۔پس مجھے بُرا لگا کہ خدا تعالیٰ کا نام ہمارے خاندان کے ناموں میں سے جاتا رہا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ لڑکیوں کے نام میں اللہ کے نام پر رکھا کروں گا۔تا کہ خدا تعالیٰ کا نام ہمارے گھروں میں قائم رہے۔۔۔" ) الفضل ۱۶ مارچ اشفته (