دُختِ کرام — Page 2
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بارہ سال ان کو زندگی دی۔اور ان بارہ سال کا ایک ایک لمحہ ان کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔خود نواب عبداللہ خان کو ان کی بہت قدر تھی۔کہا کرتے تھے کہ میں اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دونوں بیٹیوں کا خادم سمجھتا ہوں جن میں سے ایک کو حضرت مسیح موعود نے میرے والد کے اور ایک کو میرے سپرد کیا ہے۔غرض ایک کامیاب شادی کا نمونہ ان کے گھر میں نظر آتا تھا۔خدا کرے اسی قسم کا نمونہ ہماری آنے والی نسلوں میں بھی نظر آتے۔آمین خاکسار مریم صدیقہ