دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 79 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 79

وَلَا هَمَّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ اور نہ کوئی غم بجز سے دور کر دینے کے وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضْيَّ اور نہ کوئی حاجت جو تیری مرضی کے مطابق ہو إِلَّا قَضَيْعَهَا يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ سوائے پورا کر دینے کے اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔(ترمذی۔کتاب الصلوة باب صلوة الحاجة) نماز جمع بیماری ،سفر، بارش، طوفان بادوباراں ،سخت کیچڑ اور سخت اندھیرے میں جبکہ مسجد میں بار بار آنے جانے کی دقت کا سامنا ہو، اسی طرح کسی اہم دینی اجتماعی کام کی صورت میں ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو جمع کیا جا سکتا ہے۔جماعت کے ساتھ بھی اور اکیلے بھی۔جمع تقدیم یعنی ظہر کے وقت میں ظہر و عصر اور جمع تاخیر یعنی عصر کے وقت میں ظہر و عصر جمع کر کے پڑھنا جائز ہے۔اسی طرح مغرب کے وقت میں مغرب وعشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھنا اور عشاء کے وقت میں مغرب وعشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھنا بھی جائز ہے۔(ترمذی کتاب الصلوۃ باب في التطوع في السفر) ظہر وعصر جمع کرے تو ظہر سے پہلے کی چار اور بعد کی دوستیں اور مغرب وعشاء جمع کرے تو مغرب وعشاء کے بعد کی دو دو سنتیں نہ پڑھے لیکن وتر ضرور پڑھے۔79