دعائیہ سیٹ — Page 78
نماز حاجت اگر کسی شخص کو کوئی حاجت یا ضرورت در پیش ہو، کسی سے کوئی کام نکلوانا ہو تو اس کے لئے دعا کا ایک طریق جو حدیث میں بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ اچھی طرح وضو کر کے دورکعت نماز پڑھی جائے۔نماز سے فارغ ہو کر ثناء اور درود شریف پڑھے اور پھر مندرجہ ذیل دعا مانگے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ وہ اس کی ضرورت کو پورا کرنے کا سامان کر دے گا۔دعا یہ ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ نہیں کوئی عبادت کے لائق سوائے اللہ تعالیٰ کے وہ عمل والا اور عزت والا ہے سُبْحَنَ اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ پاک ہے اللہ تعالی بڑے عرش والا ہے الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سب تعریف اللہ تعالیٰ کی ہے جو تمام مخلوق کا پرورش کرنے والا ہے اَسْئَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ میں تجھ سے ان کاموں کی تو فیق چاہتا ہوں جو تیری رحمت کا موجب ہوں وَعَزَائِمٍ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِيْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍ اور تیری بخشش کے ذرائع اور ہر ایک نیکی کی غنیمت والسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ لَا تَدَعْ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ اور سلامتی ہر ایک گناہ سے۔نہ چھوڑے تو میرا کوئی گناہ بجز بخشش دینے کے 78