دعائیہ سیٹ — Page 76
7۔قربانی کرنے والا نماز عید الاضحیٰ سے پہلے کچھ نہ کھائے اور نماز کے بعد قربانی کا گوشت کھائے۔8 قربانی کا ارادہ رکھنے والا چاند دیکھنے سے قربانی کرنے تک حجامت نہ کرائے۔9 قربانی ہر وسعت والے شخص پر واجب ہے گوشت خود کھائے عزیز و ا قارب اور غرباء میں تقسیم کرے۔10۔نماز عید سے پہلے قربانی کرنا درست نہیں۔11۔نماز عید کے لئے اذان اور اقامت نہیں ہوتی۔دور کعتیں باجماعت پڑھی جاتی ہیں۔پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے بعد سات تکبیریں کہی جائیں اور دوسری رکعت کے شروع کرنے سے پہلے پانچ تکبیریں ہوتی ہیں۔12۔نماز کے بعد امام خطبہ پڑھے۔13 - قربانی میں اگر بکراؤ نبہ اور مینڈھا ہو تو ایک ایک شخص کی طرف سے۔14۔گائے اور اونٹ ہو تو ایک سے سات شخصوں کی طرف سے ہو سکتے ہیں۔15۔قربانی کے جانور دو دانت والے (عمر کم از کم ایک سال ) ہوں۔اور دنبہ مینڈھا نر و مادہ چھ ماہ پورے کا بھی جائز ہے۔16 قربانی میں یہ جانور جائز نہیں۔اندھا۔کا نا لنگڑا۔کمزور۔سخت ڈبلا۔نصف سے زیادہ کان یا دُم کٹا اور جو قربان گاہ تک نہ جاسکتا ہو۔76