دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 68 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 68

دوسنتیں پڑھے اور بعد میں دو یا چار سنتیں پڑھے۔سننے والے قریب ہو کر امام کے منبر سے اترنے تک خاموش بیٹھے توجہ سے خطبہ سنتے رہیں۔خطبہ جمعہ أَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہی ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں امَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ط اس گواہی کے بعد میں اللہ تعالیٰ کی حفاظت چاہتا ہوں راندھے ہوئے شیطان سے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔اس کے بعد سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی جاتی ہے اور خطیب حسب موقع ایسی زبان میں ضروری نصائح کرتا ہے جس کو لوگوں کی اکثریت سمجھتی ہو۔خطبہ میں لوگوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی جائے۔اس طرح یہ پہلا خطبہ ختم کر کے چند سیکنڈ منبر پر ہی اکڑوں بیٹھ جائے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ پڑھنے کے بعد امام مصلے پر جا کر دورکعت نماز فرض پڑھائے۔68