دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 67 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 67

وَإِنَّهُ لَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ اور بیشک وہ معز ز نہیں ہوسکتا جس کو تو دشمن رکھے تباركت رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ وَصَلَّى اللهُ عَلَى النَّبِيِّ تو بہت ہی برکتوں والا ہے اے ہمارے رب اور تو بہت بلند ہے اور رحمتیں نازل فرما اللہ تعالیٰ ہمارے نبی پر۔(ابوداؤد کتاب الوتر باب القنوت فی الوتر حدیث نمبر 1425) نماز جمعه ہفتہ کے سات دنوں میں سے ایک دن کا اسلامی نام جمعہ ہے۔اس دن ہر شہر اور اس کے مضافات میں رہنے والے مسلمان نہا دھو کر ، صاف ستھرے کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے جمع ہوتے ہیں۔جمعہ کا یہ دن ایک طرح سے مسلمانوں کے لئے عید کا دن ہے۔جمعہ کی نماز کا وقت وہی ہے جو ظہر کی نماز کا ہے البتہ اشد ضروری کام یا اہم مصروفیات کے پیش نظر چاشت کے بعد اور زوال سے قبل بھی جمعہ پڑھا جاسکتا ہے۔نماز جمعہ کے لئے جماعت شرط ہے۔امام کے سوا کم از کم دو آدمی اور ہوں تو جمعہ کی نماز ہونی چاہئے۔نماز جمعہ بغیر خطبہ کے جائز نہیں خطبہ پہلے ہوتا ہے جمعہ کی نماز کی دورکعت فرض ہیں۔فرض سے پہلے چار سنتیں پڑھے۔بشرطیکہ امام نے خطبہ نہ شروع کیا ہو۔اگر خطبہ شروع ہے تو صرف 67