دعائیہ سیٹ — Page 45
نفل نماز : نماز تہجد کے کم از کم دو نفل اور زیادہ سے زیادہ آٹھ فل۔عصر کی نماز سے پہلے چار رکعت ، ظہر کی دوسنتوں کے بعد دورکعت۔مغرب کی سنتوں کے بعد دو رکعت۔مغرب کی اذان کے بعد اور فرضوں سے پہلے دو رکعت نفل پڑھنے کی روایات بھی آئی ہیں۔اس کے علاوہ حسب موقع و فرصت مغرب کی دو رکعت سنت اور دو نفل کے بعد چھ رکعت مزید نفل پڑھنے کی روایت بھی آتی ہے۔ان چھ رکعتوں کو صلاۃ الاوابین بھی کہتے ہیں۔اسی طرح عشاء کی سنتوں کے بعد دو رکعت اور وتروں کے بعد دورکعت نفل پڑھنے کی روایت بھی آتی ہے۔اشراق یعنی چاشت کے وقت کی دورکعت فیلمی یعنی دھوپ خوب چمک آنے کے وقت اور دو پہر سے قبل دو تا آٹھ رکعت تحیۃ الوضو یعنی وضو کر نے کے بعد حسب موقع و فرصت دو نفل۔مسجد میں داخل ہونے پر دو نفل۔نماز استخارہ یعنی طلب خیر کے دو نفل۔حاجت روائی کی دعا کے دو نفل یعنی صلوۃ الحاجت۔تحیۃ الشکر یعنی اچانک خوشی پہنچنے پر سجدہ شکر بھی کیا جاتا ہے۔تو بہ کے دو نفل۔سفر سے واپسی کے دونفل۔اس کے علاوہ سورج اور چاند گرہن کے وقت دورکعت نماز مسنون ہے۔قحط سالی کے دور ہونے کے لئے دو نفل جسے صلوۃ الاستسقاء کہتے ہیں۔صلوۃ التسبیح کے نفل۔اس کے علاوہ جب بھی موقع ملے اور دل کرے نفل نماز پڑھنا باعث ثواب ہے۔45