دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 42 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 42

اللهُم رَبَّ هَذِهِ الشَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلوةِ الْقَائِمَةِ اے اللہ تعالیٰ پر وردگار اس پکار کامل کے اور نماز کھڑی ہونے والی کے اتِ مُحَمَّدَانِ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَالدَّرَجَةَ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قرب اور بزرگی عطا فرما۔اور آپ کا درجہ الرَّفِيعَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا بِالَّذِي وَعَدْتَهُ بلند فرما اور اٹھا آپ کو مقام محمود میں وہ مقام جس کا تو نے وعدہ دیا ہے إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ بیشک تو وعدوں کے خلاف نہیں کرتا۔(صحیح بخاری کتاب الاذان باب الدعا عند النداء) اقامت یہ اطلاع دینے کے لئے کہ اب بالکل نماز کھڑی ہونے لگی ہے اور امام نماز پڑھانے کے لئے مصلی پر قبلہ رخ کھڑا ہو گیا ہے، اقامت کہی جاتی۔اقامت کہنے والا صف میں کھڑا ہو، اپنے ہاتھ سیدھے چھوڑے ہوئے ہوں۔اقامت تیز روی سے اونچی آواز میں کہی جاتی ہے۔جو شخص اذان دے اقامت کہنے کا حق بھی اسی کو ہوتا ہے۔امام الصلوۃ کے کہنے پر دوسرا شخص بھی اقامت کہہ سکتا ہے۔اقامت کے الفاظ یہ ہیں۔42