دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 41 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 41

ٹھہر کر چار بار الله اكبر ( یعنی اللہ بہت بڑا ہے ) کہے۔پھر دو بار اشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا الله کہے (یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ) پھر دو بار أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ کہے ( یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے ہیں) اس کے بعد دائیں جانب منہ کر کے دو بار کہے حتی على الصّلوة ( یعنی نماز کو آؤ) پھر بائیں جانب منہ کر کے دو بار کہے حتى على الفلاح ( یعنی آؤ کامیابی حاصل کرو ) پھر اس کے بعد قبلہ رخ ہو کر دو بار کہے الله اكبر اور ایک بار لا إلهَ إِلَّا الله کہے۔فجر کی اذان میں حَتی عَلَی الْفَلَاحِ کے بعد دو بار الصَّلوةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہے ( یعنی نماز بہتر ہے نیند سے ) سننے والا کہے صَدَقْتَ وَبَرَرْتَ ( یعنی سچ کہا تو نے اور بھلائی کی بات کہی ) اور ہر شخص اذان سننے والا مؤذن کے کلمات آہستہ آہستہ دہراتا جائے۔اور جب حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح پر آئے تو سننے والا کہے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔یعنی اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے۔اذان سننے کے بعد کی دُعا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ اے اللہ تعالیٰ فضل کر محمد ( صلی شما یہ نہم) اور محمد ( اللہ ایم ) کی پیروی کرنے والوں پر وَبَارِكَ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اور برکت اور سلامتی نازل فرما۔ضرور تو ہی حمد والا اور بڑی شان والا ہے۔41