دعائیہ سیٹ — Page 30
دوسروں میں بھی اس کو رواج دیا جائے اور ترغیب دلائی جائے کہ لوگ با قاعدگی سے نماز پڑھیں۔نماز کے ذریعے اسلام نے دعا کا راستہ کھولا ہے۔دعا نماز کا اہم حصہ ہے۔نماز ذکر الہی کا مجموعہ ہے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر ایسی چیز ہے جو قلوب کو اطمینان عطا کرتا ہے۔1۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( سورة الذرات آیت 57) یعنی اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔2۔جب کہ تمام لوگ عبادت کی غرض سے پیدا ہوئے ہیں ،ضروری ہوا کہ اپنے ہر ایک کام سے پہلے اس کا پا بندر ہے۔یہاں تک کہ دنیا کو دین کا خادم بنائے رکھے۔3۔نماز سب سے بڑی عبادت ہے اور امیر غریب، مرد، عورتوں اور بالغ بچوں پر فرض ہے۔4۔اللہ تعالیٰ نے باہم محبت، اتفاق اور ہمدردی رکھنے کے لئے نماز قائم کی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نماز میں ایک امیر اور غریب اور ایک آقا اور خادم دونوں با ہم مل کر کھڑے ہو سکتے ہیں۔5۔ہر ایک نماز کو اس کے اپنے وقت مقررہ پر پڑھنے کا حکم ہے۔نماز درد دل، خلوص قلب ، ادب و انکسار، تضرع، خشوع و خضوع سوز و گداز، توجه الى الله اور یکسوئی کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔30