دعائیہ سیٹ — Page 29
11۔اگر نماز ہورہی ہو تو فوراً شامل ہو جانا چاہئے اور جس قدر رکعتیں پڑھی جا چکی ہوں امام کے سلام پھیر نے پر مقتدی کھڑا ہو جائے اور ان کو پورا کر لے اور ابتدائی سنتوں کو بعد میں پڑھ لے۔12۔اگر امام رکوع میں ہو تو پیچھے آنے والا مقتدی رکوع میں شامل ہو جائے تو اس کی یہ رکعت ہو جائے گی۔رکھے۔13 - نماز کے لئے بدن ، لباس اور جائے نماز کو ہر طرح کی نجاست سے پاک حقیقت نماز نماز پڑھنے کے لئے قرآن کریم نے اقامت الصلوۃ کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔اقامت کے ایک معنی کسی بات پر قائم اور جمے رہنے کے ہیں۔اس لحاظ سے اقامت الصلواۃ کے معنے یہ ہوں گے کہ بلا ناغہ باقاعدگی سے نماز ادا کی جائے۔اس میں غفلت اور لا پروائی سے کام نہ لیا جائے کیونکہ نماز وہی ہے جو باقاعدگی سے پڑھی جائے۔اقامت کے دوسرے معنے اعتدال اور درستی کے ہیں یعنی نماز ٹھیک ٹھیک پوری شرائط کوملحوظ رکھ کر بر وقت ادا کی جائے، کسی شرط یا رکن کو چھوڑ نا نماز کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔اقامت کے تیسرے معنے کسی چیز کو رواج دینے اور اُسے عام کرنے کے ہیں اس لحاظ سے اقامت الصلوۃ کے یہ معنے ہوں گے کہ نماز نہ صرف خود پڑھی جائے بلکہ 29 29