دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 275 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 275

پاک رکھے کیونکہ اللہ تعالی تمام ظاہری واندرونی حالات کا جاننے والا ہے۔8۔نماز پڑھنے کا سب سے بڑا فائدہ اس آیت کریمہ میں بیان ہوا ہے: إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ یقینا نماز بے حیائی کی باتوں سے اور نا پسندیدہ سے روکتی ہے۔9۔جس طرح ایک اہم اور عظیم الشان کام کو شروع کرنے سے پہلے مناسب تیاری کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح نماز جیسی عظیم الشان عبادت کو صحیح اور مکمل طور پر ادا کر نے کے لئے چند باتیں ضروری ہیں، جن کو شرائط نماز کہتے ہیں اور وہ مندرجہ ذیل پانچ ہیں: الف۔پانچ اوقات نماز ب۔جسم کی صفائی، کپڑوں اور جگہ کی پاکیزگی ج۔پردہ پوشی یعنی عورت مرد کے لئے مناسب لباس کا پہننا دی نماز میں قبلہ کی طرف منہ کرنا ھ صحت نماز کے لئے نیت کرنا 10۔نماز کے ارکان سات ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔تکبیر تحریمہ، قیام، قرآت، رکوع ، دو سجدے، آخری قعدہ ، سلام۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: مفہوم لا إله إلا الله کے سننے کے بعد نماز کی طرف توجہ کرو جس کی پابندی کے واسطے بار بار قرآن شریف میں تاکید کی گئی ہے۔لیکن ساتھ ہی اس کے یہ فرما یا گیا ہے 275