دعائیہ سیٹ — Page 274
1 - قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ یعنی ہم نے تمام جن اور انس کو محض اپنی عبادت کی غرض سے پیدا کیا ہے۔2۔نماز اسلام کا دوسرا رکن ہے اور سب سے بڑی عبادت ہے، تمام امیر غریب مسلمان مرد عورتوں ، بالغ اور بچوں پر فرض ہے۔3۔اللہ تعالیٰ نے اسلام میں باہم محبت اتفاق اور ہمدردی رکھنے کے لئے پنجوقتہ نماز با جماعت قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جماعت کے ساتھ نماز میں ایک امیر اور غریب اور ایک آقا اور خادم دونوں باہم مل کر کھڑے ہو سکتے ہیں۔4۔ہر ایک نماز کو اس کے اپنے وقتِ مقررہ پر پڑھنے کا حکم ہے۔نماز دردِ دل خلوص قلب، ادب و انکسار، تضرع، خشوع و خضوع ، سوز و گداز ، توجہ الی اللہ اور یکسوئی کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔5۔نماز کی اصل روح اور مغز دعا ہے اور دعا بغیر دل کی تڑپ کے ہونہیں سکتی۔نماز ظاہری عمل کا نام نہیں۔جب تک باطن کی چاشنی ساتھ نہ ہو۔6۔نماز کے واسطے تمام بدن کا پاک ہونا، باوضو ہونا،لباس کا صاف ہونا اور جس چیز پر نماز پڑھی جائے اس کا پاک صاف ہونا ضروری ہے۔سب سے زیادہ دل کا پاک ہوناضروری ہے۔7 - نماز پڑھنے والا اپنے آپ کو تمام ظاہری و باطنی ، روحانی وجسمانی نجاست سے 274