دعائیہ سیٹ — Page 256
کرنے کے وقت کہتا ہے کہ یہ میرا بندہ جو میری صفات بیان کر رہا ہے۔میں اس پر اپنی صفات ظاہر بھی کر دیتا ہوں تا اس کو عملی طور پر معلوم ہو جائے کہ جو کچھ وہ میرے متعلق کہتا ہے۔وہ سب درست ہے تو حمد خدا تعالیٰ کی سب صفات کو جوش میں لے آتی ہے اور سب صفات جمع ہو کر ایک طرف جھک جاتی ہیں تا کہ اس بندہ کا کام کر دیں۔پانچواں طریق دعا اس کے علاوہ دعا کی قبولیت کے لئے یہ بھی یاد رکھو کہ دعا کرنے سے پہلے اپنے کپڑوں اور بدن کو صاف کرو۔گوہر ایک دعا کرنے والا نہیں سمجھتا اور نہ محسوس کرتا ہے مگر جو محسوس کرتے یا کر سکتے ہیں ان کا تجربہ ہے کہ جب انسان دعا کرتا ہے تو اسے خدا تعالیٰ کا ایک قرب حاصل ہو جاتا ہے اور اس کی روح اللہ تعالیٰ کے حضور کھینچی جاتی ہے۔گو دیکھنے والے کو معلوم نہیں ہوتا کہ خدا نظر آ رہا ہے۔مگر جس طرح خواب میں روح کو جسم سے آزاد کر دیا جاتا ہے۔اسی طرح اس وقت خدا تعالیٰ کے حضور حاضر ہونے کے لئے روح الگ کی جاتی ہے چونکہ روح کی صفائی جسم کی صفائی سے تعلق رکھتی ہے اور روح کی نا پا کی جسم کی ناپاکی سے اس لئے اگر جسم نا پاک ہو تو روح پر بھی اس کا ناپاک ہی اثر پڑتا ہے اور اگر جسم پاک ہو تو روح پر بھی اس کا پاک ہی اثر پڑتا ہے۔ایک واقعہ لکھا ہے واللہ اعلم کہاں تک درست ہے مگر ہے نتیجہ خیز۔لکھا ہے کہ کسی شہزادی نے ایک معمولی شخص سے شادی کر لی۔جب وہ دونوں خلوت میں جمع ہوئے تو چونکہ مرد نے کھانا کھا کر ہاتھ نہ دھوئے تھے اس لئے ہاتھوں کی بو سے اسے اتنی تکلیف 256