دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 255 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 255

وَلَا الضَّالّمین۔فرمایا ہے۔اس میں یہی گر سکھایا گیا ہے کہ جب کوئی دعا کرنے لگو تو پہلے کثرت سے خدا تعالیٰ کی حمد کر لو۔( حمد تمام خوبیوں اور پاکیزگیوں کے جمع ہونے اور سب نقصوں اور کمزوریوں سے منزہ سمجھنے کا نام ہے۔اس لئے تسبیح بھی اس میں شامل ہے اور یہ بھی ایک قسم کی حمد ہی ہوتی ہے ) خدا تعالیٰ کی حمد کر کے دعا کرنے سے بہت زیادہ دعا قبول ہوتی ہے پس انسان کو چاہئے کہ دعا کرنے سے پہلے خدا تعالیٰ کی حمد کرے اس کی عظمت اور جلال کا اقرار کرے اور اس کی تعریف بیان کرے۔اس طرح دعا بہت زیادہ قبول ہو جاتی ہے وجہ یہ کہ چونکہ بندہ خدا تعالیٰ کی صفات کو بیان کرتا ہے اور اپنے آپ کو بالکل بیچ ظاہر کرتا ہے اس لئے وہ خدا جو رحمن اور رحیم، مالک، خالق ، قادر ہے اور جس کے خزانوں میں کبھی کمی نہیں آ سکتی اس کی دعا کو قبول کر لیتا ہے جب ایک انسان کسی انسان کے سامنے اپنے آپ کو محتاج پیش کرتا اور اس کی تعریف اور توصیف کرتا ہے تو اسے رحم آ جاتا ہے اور وہ اس کی کچھ نہ کچھ مدد کر دیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے حضور جب کوئی انسان اپنی حالت زار کو پیش کرے اور اس کی حمد و تعریف بیان کرے تو کیونکر ہوسکتا ہے کہ وہ اس کی دعا کو رد کر دے پس جب کوئی انسان خدا تعالیٰ کی صفات کو بیان کر کے کچھ مانگتا ہے تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا یہ محتاج بندہ جو کچھ مانگتا ہے وہ اسے دیا جائے جس طرح آنحضرت سیلی اسلم پر درود بھیجنے سے خدا تعالیٰ کی محبت جوش میں آتی ہے اسی طرح حمد کرنے سے اس کی غیرت جوش میں آتی ہے درود پڑھنے سے تو خدا تعالیٰ یہ کہتا ہے کہ یہ بندہ چونکہ ہمارے پیارے بندہ کے لئے دعا کرتا ہے کہ اس پر فضل کیا جائے اس لئے میں اس پر بھی فضل کرتا ہوں اور حمد 255