دعائیہ سیٹ — Page 246
چاہئے۔ناامید ہونے والے پر اللہ تعالیٰ کا غضب بھڑک اٹھتا ہے جو شخص ناامید ہوتا ہے وہ سوچے کہ کونسی کمی ہے جو اس کے لئے خدا نے پوری نہیں کی۔کیسے کیسے فضل اور کیسے کیسے انعام ہوئے اور ہور ہے ہیں پھر آئندہ نا امید ہونے کی کیا وجہ ہے؟ التزام دعا پس دعا مانگنے کا ایک طریق تو یہ ہے کہ انسان اپنے تمام اعمال کو شریعت کے مطابق کرے۔کیوں؟ اس لئے کہ جس طرح ماں باپ بھی اسی بچے کی باتیں مانتے ہیں جو ان کی مانے اور پوری پوری فرمانبرداری کرے۔جو ان کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتا۔اس کی باتوں کی وہ بھی نہیں کرتے پھر استاد اس لڑکے کی بات مانتا ہے جو محنتی اور اچھی طرح سبق یاد کرنے والا ہو اسی طرح خدا تعالیٰ بھی اپنے فرمانبردار بندوں کی نافرمان بندوں سے زیادہ مانتا ہے۔پس تم لوگ اول تو اپنے اعمال کو شریعت کے مطابق بناؤ اور دوسرے یہ کہ خدا کے فضل اور رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو بلکہ دعا کرتے وقت یہ پختہ یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری دعا ضرور سنے گا اور ضرور سنے گا اور اس وقت تک دعا کرتے رہو کہ خدا کی طرف سے یہ حکم نہ آ جائے کہ اب یہ دعامت مانگو لیکن جب تک خدا تعالی یہ کسی کونہیں کہتا بلکہ یہ کہتا ہے کہ میں تمہاری دعا قبول نہیں کرتا۔اس وقت تک ہرگز ہر گز باز نہ رہو کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ کہنا کہ میں تمہاری دعا قبول نہیں کرتا۔گو یا اشارہ یہ کہنا ہے کہ اے میرے بندے تو مانگتا جا۔میں گو اس وقت قبول نہیں کرتا لیکن کسی وقت کر ضرور لوں گا۔ورنہ اگر اس کہنے سے یہ مراد نہ ہوتی۔بلکہ دعا کرنے سے روکنا ہوتا تو خدا تعالیٰ یہ کہ سکتا تھا کہ یہ دعامت مانگ نہ یہ کہ میں 246