دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 231 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 231

دعا میں لذت خلوت میں اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کرنے اور دعا مانگنے کا جو لطف ہے وہ لوگوں میں بیٹھ کر نہیں ہے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم ص 322) موت اختیار کرو در اصل دعا کرنا ایک قسم کی موت کا اختیار کرنا ہوتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم ص 300) دعا سے مشکلات کا مقابلہ حضرت خلیفہ المسیح الاول " فرماتے ہیں : انبیاء قدم قدم پر دعا کرتے ہیں مومن تمام مشکلات کا مقابلہ دعا سے کرتا ہے اور اسی سے کامیاب ہوتا ہے۔“ ( حقائق الفرقان جلد دوم ص 346) دعا اور موت یہ مت سمجھو کہ دعا صرف زبانی بک بک کا نام ہے بلکہ دعا ایک قسم کی موت ہے جس کے بعد زندگی حاصل ہوتی ہے۔جیسا کہ پنجابی میں ایک شعر ہے: 231