دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 230 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 230

رقت والے الفاظ کی تلاش ” دعا کے لئے رقت والے الفاظ تلاش کرنے چاہئیں۔یہ مناسب نہیں کہ انسان مسنون دعاؤں کے ایسا پیچھے پڑے کہ ان کو جنتر منتر کی طرح پڑھتار ہے اور حقیقت کو نہ پہچانے۔اتباع سنت ضروری ہے مگر تلاش رقت بھی اتباع سنت ہے۔اپنی زبان میں جس کو تم خوب سمجھتے ہو دعا کرو تا کہ دعا میں جوش پیدا ہو۔الفاظ پرست مخذول ہوتا ہے۔حقیقت پرست بننا چاہئے۔مسنون دعاؤں کو بھی برکت کے لئے پڑھنا چاہئے۔مگر حقیقت کو پاؤ۔ہاں جس کو زبان عربی سے مواقفت اور فہم ہو وہ عربی میں پڑھے۔“ دعا کے اوقات شیخ رحمت اللہ صاحب کو فرمایا کہ: ( ملفوظات جلد اول ص 538 ” ہم آپ کے واسطے دعا کرتے ہیں آپ بھی اس وقت دعا کیا کریں۔ایک تو رات کے تین بجے تہجد کے واسطے خوب وقت ہوتا ہے۔کوئی کیسا ہی ہو تین بجے اٹھنے میں اس کے لئے ہرج نہیں اور دوسرا جب اچھی طرح سورج چمک اٹھے تو اس وقت ہم بیت الدعا میں بیٹھتے ہیں۔یہ دونوں وقت قبولیت کے ہیں۔نماز میں تکلف نہیں سادگی کے ساتھ اپنی زبان میں اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا کرے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم ص 283) 230