دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 204 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 204

اصلاح بین الناس کیلئے دعا ئیں 1۔اے خداوند قادر مطلق ! اگر چہ قدیم سے تیری یہی عادت اور یہی سنت ہے کہ تو بچوں اور امیوں کو سمجھ عطا کرتا ہے اور اس دنیا کے حکیموں اور فلاسفروں کی آنکھوں اور دلوں پر سخت پر دے تاریکی کے ڈال دیتا ہے۔مگر میں تیری جناب میں عجز اور تضرع سے عرض کرتا ہوں کہ ان لوگوں میں سے بھی ایک جماعت ہماری طرف کھینچ لا جیسے تو نے بعض کو کھینچا بھی ہے اور ان کو بھی آنکھیں بخش۔اور کان عطا کر اور دل عنایت فرماتا وہ دیکھیں اور سنیں اور سمجھیں اور تیری اس نعمت کا جو تو نے اپنے وقت پر نازل کی ہے قدر پہچان کر اسکے حاصل کرنے کے لئے متوجہ ہو جائیں۔اگر تو چاہے تو تو ایسا کر سکتا ہے۔کیونکہ کوئی بات تیرے آگے آن ہونی نہیں۔آمین ثم آمین۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 ص 120) 2۔رَبِّ أَصْلِحْ أُمَّةً مُحَمَّدٍ اے میرے رب امت محمدیہ کی اصلاح کر۔( براہین احمدیہ حصہ سوم، روحانی خزائن جلد 1 ص265) ( تذکره ص 37) 3 - أَصْلِحْ بَيْنِي وَبَيْنَ اخْوَتِي اے میرے خدا مجھ میں اور میرے بھائیوں میں اصلاح کر۔( بدر 25 اپریل 1907 ء۔الحکم 24 اپریل 1907ء ) ( تذکرہ ص605) 204