دعائیہ سیٹ — Page 194
3 رَبِّ لَا تُضَيعُ عُمُرِى وَعُمْرَهَا اے میرے رب میری اور اس کی عمر کو ضائع نہ کر یو وَاحْفَظْنِي مِنْ كُلِّ آفَةٍ تُرْسَلُ إِلَى اور مجھے ان تمام آفات سے محفوظ فرما ئیکو جو میری طرف بھیجی جاویں۔( بدر 3 مئی 1906 ء۔الحکم 30 اپریل 1906ء ) ( تذکرہ ص 524) 4 قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ کہہ میں شریر مخلوقات کی شرارتوں سے خدا تعالیٰ کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ اور اندھیری رات سے خدا تعالی کی پناہ میں آتا ہوں۔( براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد 1 ص 599 ) ( تذکره ص 65) 5۔خدا قاتل تو باد مرا از دست تو محفوظ دارد خدا خود ہی تیرا قاتل ہو اور مجھے تیرے شر سے محفوظ رکھے۔( بدر 19 اپریل 1906 ء۔الحکم 17 اپریل 1906ء ) ( تذکرہ ص523) بخشش و رحم کی دعائیں 1- رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا إِنَّا كُنَّا خَطِئِينَ اے ہمارے خدا ہمارے گناہ بخش ہم خطا پر تھے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 ص73 ) ( تذکره ص550) 194