دعائیہ سیٹ — Page 191
نصرت الہی کی دعائیں (1) رَبِّ إِنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ اے میرے رب العزت میں مغلوب ہوں تو میرے دشمن سے انتقام لے۔( بدر 9 مئی 1907 ء۔الحکم 10 مئی 1907ء) ( تذکرہ ص606) (2) رَبِّ إِنِّي مَظْلُومٌ فَانْتَصِرْ فَسَحِقُهُمْ تَسْحِيْقًا اے میرے رب میں ستم رسیدہ ہوں میری مدد فر ما پس انہیں اچھی طرح پیس ڈال۔کاپی الہامات حضرت مسیح موعود ص 7) ( تذکرہ ص 389) (3) یا اللہ فتح ( بدر 28 نومبر 1907ء) ( تذکرہ ص 628) (4) النبی میرے سلسلے کو ترقی ہو اور تیری نصرت اور تائید اس کے شامل حال ہو۔( بدر 16 دسمبر 1903 ء۔کاپی الہامات ص 19) ( تذکرہ ص 414) (5) رَبِّ اجْعَلْنِي غَالِبًا عَلَى غَيْرِى اے میرے رب مجھے میرے غیر پر غالب کر۔( بدر 8۔اگست 1907 ء۔الحکم 10 اگست 1907ء ) ( تذکرہ ص 614) (6) رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی باشندہ نہ چھوڑ۔( بدر 15 نومبر 1906ء۔الحکم 17 نومبر 1906ء)( تذکرہ ص576) 191