دعائیہ سیٹ — Page 132
حضرت نوح علیہ السلام کی دُعا رب لا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا اے میرے رب العزت زمین پر کافروں میں سے کوئی رہنے والا نہ چھوڑیو إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ یقیناً تو نے اگر انہیں چھوڑا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کر دیں گے وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا اور بد کار کافروں کے سوا کسی کو نہ جنیں گے۔رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَى اے میرے رب العزت بخش دے مجھے اور میرے ماں باپ کو وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا اور انہیں جو میرے گھر میں فرمانبردار ہو کر آویں وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کو وَلَا تَزِدِ الظَّلِمِينَ إِلَّا تَبَارًا اور ظالموں کو بجز تباہی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا۔(سورة نوح : 27,28,29) 132