دعائیہ سیٹ — Page 128
رحمتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ تو ان پر رحم فرمائے گا اور یہی بڑی کامیابی ہے۔(سورۃ المومن 8 تا 10 ) سواری پر چڑھنے کی دُعا سُبْحن الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّالَهُ مُقْرِنِينَ پاک ہے وہ ذات جس نے اس کو ہمارے لئے مسحر کیا اور ہم اس کو مطیع وَإِنَّا إِلَى رَبَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ کرنے والے نہیں تھے اور یقینا ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔(سورة الزخرف آیت 14,15) انعامات الہیہ پرشکر کی دعا رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى اے میرے رب توفیق دے مجھے کہ میں تیرے انعامات کا شکر ادا کروں جو وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کئے ہیں اور یہ توفیق بھی عطا فرما کہ میں ایسے نیک کام کروں جس سے تو راضی ہو 128