دعائیہ سیٹ — Page 111
کشتی یا سواری پر سوار ہونے کی دُعا بِسْمِ اللهِ مَجْرِيهَا وَمُرْسَهَا اللہ تعالیٰ کے نام سے اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا ہے اِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ یقیناً میرا رب العزت بہت بخشنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے۔(سورة هود آیت: 42) بیہودہ سوالات سے بچنے کی دُعا رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ اسْتَلَكَ مَا لَيْسَ لِى بِهِ عِلْمٌ۔اے میرے رب العزت یقیناً میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تجھ سے وہ مانگوں جس کا مجھے علم نہیں وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي اور اگر تو نے نہ بخشا مجھے اور نہ رحم فرمایا مجھے پر أكُن مِنَ الْخَسِرِينَ میں نقصان پانے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔Ь (سورة هود آیت 48) 111