دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 55 of 173

دُعائے مستجاب — Page 55

دعائے مستجاب۔موعود بننے والا ہے حالانکہ اس وقت تک ابھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی یہ انکشاف نہیں ہوا تھا کہ آپ کوئی دعوی کرنے والے ہیں۔چنانچہ انہی دنوں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک خط میں یہ شعر لکھا۔ہم مریضوں کی ہے تمہیں یہ نظر تم مسیحا بنو خدا کیلئے یہ امر بتاتا ہے کہ وہ صاحب کشف تھے۔۔۔۔غرض اس قسم کے افعال علم تو جہ سے ہو سکتے ہیں اور ہوتے ہیں مگر دُعا کے مقابل پر اس کی کیا حقیقت ہے۔علم توجہ کے اثرات انفرادی ہوتے ہیں مگر دُعا کے اثرات انفرادی ہی نہیں بلکہ مجموعی بھی ہوتے ہیں۔پھر تم نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ علم توجہ سے کوئی شخص حکومتوں کا تختہ اُلٹ دے۔مذاہب باطلہ کو نیست و نابود کر دے۔مگر دُعا کے مقابلہ میں دنیا کی ساری بادشاہتیں مل کر بھی بیچ اور ذلیل ہو جاتی ہیں اور جب خدا تعالیٰ کا ایک عاجز اور مسکین بندہ اپنی مسکنت کی چادر اوڑھ کر خدا تعالیٰ سے یہ کہتا ہے کہ اے میرے رب تو میرا خالق اور میں تیرا بندہ ہوں۔تیرا حق ہے کہ تو مجھے سے جو چاہے کرے لیکن تیرے بندے مجھ پر کیوں ظلم کرتے ہیں۔تب خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑکتی اور بڑے بڑے جابر اور ظالم بادشاہوں کا اس طرح تختہ الٹ دیتی ہے کہ ان کا نام ونشان تک مٹ جاتا ہے۔55