دُعائے مستجاب — Page 4
دعائے مستجاب۔عرض مؤلفـ دُعا خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت اور انسان کی رُوحانی زندگی اور ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔دُعا عبادت کا مغز وروح ہے۔اس انتہائی اہم مسئلہ کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں اور واضح کرنے کیلئے حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالی عنہ کے ارشادات پیش کئے جارہے ہیں۔ابتداء میں دُعا سے متعلق چند قرآنی آیات واحادیث اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بعض ارشادات مضمون کی افادیت میں اضافہ کی خاطر شامل کر دیئے گئے ہیں۔00 4