دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 33 of 173

دُعائے مستجاب — Page 33

دعائے مستجاب۔توپ و بندوق کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ضروری ہے کہ دُعا بھی اتنی ہی شاندار ہو جتنے سامان جنگ ہیں۔جس طرح ان سامانوں کے بنانے میں ان لوگوں کا زور لگ رہا ہے اسی طرح دعائیں کرنے میں ہمیں زور لگانا چاہئے تا اللہ تعالی اسلام اور احمدیت کی ان چیزوں سے حفاظت کرے۔یا درکھو! ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے اللہ تعالیٰ کی مقدس امانت اور اس کے تازہ شعائر ہماری حفاظت میں ہیں۔ہم کس طرح ان کی حفاظت کر سکتے ہیں اگر ہمارے مقابلہ پر ایک بھی بم گرے تو ہم کیا کر سکتے ہیں اور ان کو کیسے بچا سکتے ہیں۔ہم اسی وقت حفاظت کر سکتے ہیں جب ہم آسمان پر ان سے بھی بہت زیادہ سخت بم بنانے لگ جائیں۔وہ طیارے وہ بحری اور ہوائی جہاز اور وہ گولہ بارود تیار کریں جو ان بموں، تو پوں، جہازوں اور گولوں کو اڑا کر پھینک دیں اور یہ چیزیں ہم آسمان پر دُعاؤں کے ذریعہ ہی تیار کر سکتے ہیں اور دعائیں بھی وہ جو رات اور دن گھبراہٹ ، کرب اور اضطراب سے کی جائیں جو اسی کوشش اور التزام سے کی جائیں جس طرح دوسرے لوگ سامان تیار کرتے ہیں۔جب تک ہماری یہ حالت نہ ہو مقابلہ میں کامیابی کی امید فضول ہے۔ان دنوں کو غفلت میں نہ گزار وخبریں پڑھو تو چاہیئے کہ تمہارے دل کانپ جائیں اور ان سے عبرت حاصل کرو۔اس طرح نہ ہو جس طرح قرآن کریم میں ہے کہ کافر لوگ جب عبرت کے سامان دیکھتے ہیں تو اندھوں کی طرح ان پر سے گزر جاتے ہیں۔چاہیئے کہ 33