دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 25 of 173

دُعائے مستجاب — Page 25

دعائے مستجاب۔دعا۔ہمارے بچاؤ کا سامان حضور کے مندرجہ ذیل خطبہ میں دُعا سے متعلق متعد دضروری امور کسی قدر تفصیل سے نہایت مؤثر و دلکش رنگ میں بیان ہوئے ہیں۔اس کے اقتباسات الگ الگ عنوانوں میں درج کرنے کی بجائے یہ کسی قدر لمبا اقتباس یکجائی صورت میں اس یقین کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے کہ اس طرح اس کی افادیت اور دلچسپی میں اضافہ ہوگا: اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے اور اس کی تمام مخلوق میں یہ قاعدہ ہمیں نظر آتا ہے کہ اس نے ہر ایک مخلوق کو اس کے حالات کے مطابق ایک بچاؤ کا سامان دیا ہوا ہے۔جانوروں میں ہم دیکھتے ہیں کہ بعض کو اللہ تعالیٰ نے یسے پنجے دیئے ہیں جن کے ذریعہ وہ اپنے حملہ کرنے والوں سے اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔بعض کو اس نے ایسی چونچیں دی ہیں جن سے وہ اپنا بچاؤ کر لیتے ہیں۔بعضوں کو اُس نے ڈنگ ایسے دیئے ہیں جن سے وہ اپنی حفاظت کر لیتے ہیں۔گھونگھا کتنا نازک ہوتا ہے اس کے ننگے جسم پر پاؤں پڑ جائے تو وہ فوراً مر جائے مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے سخت خول بنا دیا ہے جس کے اندر وو چھپ جاتا ہے۔مچھلی کتنا نازک جانور ہے مگر دیکھو اللہ تعالیٰ نے اسے کیسا سخت کانٹا دیا ہے۔جب وہ کانٹا مارتی ہے تو بڑے سے بڑا آدمی بلبلا اُٹھتا ہے۔بلی گھر یلو جانور ہے مگر عورتیں اور بچے بالعموم اس سے 25