دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 167 of 173

دُعائے مستجاب — Page 167

دعائے مستجاب۔کوتاہی ہوئی ہو۔میں نے تجھ سے وعدے کئے اور توڑے مگر تُو نے اس کا کچھ خیال نہیں کیا۔میں نہیں دیکھتا کہ مجھ سے زیادہ گنہ گار کوئی اور بھی ہو اور میں نہیں جانتا کہ مجھ سے زیادہ مہربان تو کسی اور گناہ گار پر بھی ہو۔تیرے جیب شفیق وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔جب میں تیرے حضور آ کر گڑ گڑایا اور زاری کی تو نے میری آوازسُنی اور قبول کی۔میں نہیں جانتا کہ تو نے کبھی میری اضطراب کی دُعارد کی ہو۔پس اے میرے خدا میں نہایت درد دل سے اور سچی تڑپ کے ساتھ تیرے حضور میں گرتا اور سجدہ کرتا ہوں اور عرض کرتا ہوں کہ میری دُعا کوشن اور میری پکار کو پہنچ۔اے میرے قدوس خدا میری قوم ہلاک ہو رہی ہے اسے ہلاکت سے بچا۔اگر وہ احمدی کہلاتے ہیں تو مجھے ان سے کیا تعلق جب تک ان کے دل اور سینے صاف نہ ہوں اور وہ تیری محبت میں سرشار نہ ہوں مجھے ان سے کیا غرض۔سواے میرے رب ! اپنی صفات رحمانیت ورحیمیت کو جوش میں لا اور ان کو پاک کر دے۔صحابہ کا سا جوش و خروش ان میں پیدا ہو۔وہ تیرے دین کیلئے بے قرار ہو جائیں اور ان کے اعمال ان کے اقوال سے زیادہ عمدہ اور صاف ہوں۔وہ تیرے پیارے چہرے پر قربان ہوں اور نبی کریم صلی اسلام پر فدا۔تیرے بانی سلسلہ کی دعائیں ان کے حق میں قبول ہوں۔اور اس کی پاک اور سچی تعلیم ان کے دلوں میں گھر کر جائے۔اے میرے خدا میری قوم کو تمام ابتلاؤں اور دکھوں سے بچا اور قسم قسم کی مصیبتوں سے انہیں محفوظ رکھ ان میں بڑے 167