دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 165 of 173

دُعائے مستجاب — Page 165

دعائے مستجاب۔احباب کو بھی اس طرف متوجہ کروں۔نامعلوم کس کی دُعاسنی جائے اور خدا کا فضل کس وقت ہماری جماعت پر ایک خاص رنگ میں نازل ہو۔میں اپنا درد دل ظاہر کرنے کیلئے اس دعا کو یہاں نقل کر دیتا ہوں کہ شاید کسی سعید الفطرت کے دل میں جوش پیدا ہو اور وہ اپنے رب کے حضور میں اپنے لئے اور جماعت احمدیہ کے لئے دعاؤں میں لگ جائے جو کہ میری اصل غرض ہے۔وہ دعا یہ ہے: اے میرے مالک ! میرے قادر خدا میرے پیارے مولیٰ۔میرے رہنما۔اے خالقِ ارض و سماء۔اے متصرف آب و ہوا۔اے وہ خدا جس نے آدم سے لے کر حضرت عیسی علیہ السلام تک لاکھوں ہادیوں اور کروڑوں رہنماؤں کو دنیا کی ہدایت کیلئے بھیجا۔اے وہ علیم و کبیر جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم الشان رسول مبعوث کیا اور وہ رحمان جس نے مسیح سا رہنما آنحضرت صالہ کی یتیم کے غلاموں میں پیدا کیا۔اے نور کے پیدا کرنے والے اور ظلمات کے مٹانے والے تیرے حضور میں ہاں صرف تیرے ہی حضور میں مجھ سا ذلیل بندہ جھکتا اور عاجزی کرتا ہے کہ میری صدا سن اور قبول کر۔کیونکہ تیرے ہی وعدوں نے مجھے جرات دلائی ہے کہ میں تیرے آگے کچھ عرض کرنے کی جرات کروں۔میں کچھ نہ تھا تو نے مجھے بنایا۔میں عدم میں تھا تو مجھے وجود میں لایا۔میری پرورش کے لئے اربعہ عناصر بنائے اور میری خبر گیری کیلئے انسان کو پیدا کیا۔جب میں اپنی 165