دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 161 of 173

دُعائے مستجاب — Page 161

دعائے مستجاب۔نسلوں کو بھی توفیق عطا فرما دے اور کوئی وسوسہ ہمیں اس سے جدا نہ کر سکے۔وہ ہمارا اور ہم اس کے ہو جائیں۔اللھم آمین۔(الفضل ۳ جنوری ۱۹۲۵ء) تقسیم ملک سے قبل قادیان کے آخری جلسہ سالانہ کی افتتاحی تقریر میں حضور نے خدا تعالیٰ سے اس طرح التجا کی: ” ہمارا ذہن اور ہماری ذمہ داری ہمیں اس طرف بلاتی ہے کہ باوجود اس کے وعدہ کے ہم اپنی کمزوریوں اور بے بسیوں کو دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور جھک جائیں اور اس سے التجا کریں کہ اے ہمارے رب تو نے ہمیں ایک ایسے کام کے لئے کھڑا کیا ہے جس کے کرنے کی کروڑواں اور ار بواں حصہ بھی ہم میں طاقت نہیں۔اے ہمارے رب تو نے اپنے رسول کے ذریعہ ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ اگر تم اپنے غلام سے کوئی ایسا کام لوجو اس کی طاقت سے بالا ہو تو خود اس کے ساتھ مل کر کام کرو۔ورنہ اس سے ایسا کام نہ لوجو اس کی طاقت سے باہر ہو۔اے ہمارے رب تو نے جب اپنے بندوں کو جن کی طاقتیں محدود ہیں، یہ حکم دیا ہے کہ کسی کے سپر دکوئی ایسا کام نہ کرو جو اس کی طاقت سے بالا ہو تو اے ہمارے رب تیری شان اور تیرے فضل اور تیری رحمت سے ہم کب یہ اُمید کر سکتے ہیں کہ تو ایک ایسا کام ہمارے سپرد کر دے گا جو ہماری طاقت سے بالا ہوگا۔لیکن خود ہماری مدد کیلئے آسمان سے نہیں اُترے گا۔یقیناً اترے گا اور ہماری مدد کرے گا اور ہم تجھ سے التجا 161