دُعائے مستجاب — Page 160
دعائے مستجاب۔ہدایت بخش کر یا ضد کی صورت میں ان کے گھروں پر میری لعنت برسا کر 66 اور میرا عذاب نازل کر کے۔“ الفضل ۲۸ مارچ ۱۹۳۶ ء - خطبات محمود ۱۹۳۶ صفحه ۱۵۲ تا ۱۵۶) دعاؤں کی قبولیت کے متعلق اپنے ایمان وایقان پر روشنی ڈالتے ہوئے حضور فرماتے ہیں: وو وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک طاقت ہیں اور ہم یہ کر سکتے ہیں۔۔۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔میں کہتا ہوں کہ ہم تو بالکل نا تو ان ہیں۔ہاں ہمارا بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہے وہ بڑی طاقتوں اور قدرتوں والا ہے وہ اپنے سلسلہ کو ہر ایک شر اور ضرر سے بچا سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ بچائے گا۔۔۔خوب یاد رکھو کہ روزے اور عبادت زیادہ کرنے ، صدقات وخیرات سے مصائب مل جایا کرتے ہیں۔پس تم تہجد اور نوافل میں سستی نہ کرو اور مل کر دعائیں کرو۔۔۔مجھے تسلی اور یقین ہے اور ذرہ بھی وہم نہیں خدا تعالیٰ مظفر اور منصور کرے گا اور ضرور کرے گا۔“ الفضل ۱۶ اپریل ۱۹۱۴ء) پس میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اپنی عظمت اور اپنے جلال اور اپنی بے انتہا قدرتوں کا مظہر بنادے اور اس کی شان اور عظمت تمام دنیا اور اس کے ہر گوشہ میں ظاہر ہو اور خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کیلئے اور اس کے دین کی خاطر اپنا سب کچھ اس کی راہ میں قربان کر دیں۔اور ہماری 160