دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 14 of 173

دُعائے مستجاب — Page 14

دعائے مستجاب۔ہاتھ میں ہے جس پیرایہ میں چاہے وہ عنایت کرسکتا ہے۔ہاں وہ کامل دعاؤں سے عنایت کی جاتی ہے اگر خدا تعالیٰ چاہتا ہے تو ایک مخلص صادق کو عین مصیبت کے وقت میں دُعا کے بعد وہ لذت حاصل ہو جاتی ہے جو ایک شہنشاہ کو تخت شاہی پر حاصل نہیں ہو سکتی سو اس کا نام حقیقی مراد یا بی ہے جو آخر دعا کرنے والوں کو ملتی ہے۔“ ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۶) ”اے میرے قادر خدا! میری عاجزانہ دعائیں سن لے اور اس قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اُٹھ جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے۔اور زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے اور تیرے رسول کریم ما پیام کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے۔آمین۔اے میرے قادر خدا! مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا اور میری دُعائیں قبول کر جو ہر یک طاقت اور قوت تجھ کو ہے۔اے قادر خدا! ایسا ہی کر۔آمین۔ثم آمین۔تتمہ حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۰۳) ” جب تو دُعا کیلئے کھڑا ہو تو تجھے لازم ہے کہ یہ یقین رکھے کہ تیرا خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے۔تب تیری دُعا منظور ہوگی اور تو خدا کی قدرت کے 14