دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 13 of 173

دُعائے مستجاب — Page 13

دعائے مستجاب۔تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دُعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچا دیا اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس اقی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔اللهم صل وسلم وبارك عليه واله بعد دهمه وغمه وحزنه لهذه الامة وانزل عليه انوار رحمتك الى الابد اور میں اپنے ذاتی تجربہ سے دیکھ رہا ہوں کہ دعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے بڑھ کر ہے بلکہ اسباب طبعیہ کے سلسلہ میں کوئی چیز ایسی عظیم التاثیر نہیں جیسی کہ دُعا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد نمبر 6 بركات الدعا صفحہ 9 تا 11 ) ” جو شخص مشکل اور مصیبت کے وقت خدا سے دُعا کرتا ہے اور اس سے حل مشکلات چاہتا ہے وہ بشرطیکہ دُعا کو کمال تک پہنچا وے خدا تعالیٰ سے اطمینان اور حقیقی خوشحالی پاتا ہے اور اگر بالفرض اس کو وہ مطلب نہ ملے تب بھی کسی اور قسم کی تسلی اور سکینت خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کو عنایت ہوتی ہے۔اور وہ ہرگز ہرگز نا مراد نہیں رہتا اور علاوہ کامیابی کے ایمانی قوت اس کی ترقی پکڑتی ہے اور یقین بڑھتا ہے لیکن جو شخص دُعا کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف منہ نہیں کرتا وہ ہمیشہ اندھا رہتا اور اندھا مرتا ہے۔۔۔جو شخص رُوح کی سچائی سے دُعا کرتا ہے وہ ممکن نہیں کہ حقیقی طور پر نا مرادرہ سکے بلکہ وہ خوشحالی جو نہ صرف دولت سے مل سکتی ہے اور نہ حکومت اور نہ صحت سے بلکہ خدا کے 13