دُعائے مستجاب — Page 112
دعائے مستجاب۔کو یاد کر لیں۔ہماری کھوئی ہوئی متاع دوبارہ حاصل ہو جائے ورنہ ہمارا ٹھکانہ نہ اس دنیا میں کوئی ہے اور نہ اگلے جہان میں۔۔۔وہی ایک راستہ اُمید کا باقی ہے اور وہ ایک ایسی ذات ہے جو مایوسیوں کو امید سے، تکلیفوں کو راحتوں سے اور ناکامیوں کو کامیابیوں سے بدل ڈالتی ہے۔کاش ہمارے لئے برکتوں کا یہ دروازہ کھل جائے اور اس کی رحمتیں ہمارے لئے نازل ہوں اور ان کیلئے جن کے دماغوں کو ابھی اس ایمان سے حصہ نہیں ملا جو خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرتا ہے۔کاش وہ بھی اس ایمان کو حاصل کر سکیں اور اس درگاہ پر آجائیں جو بخشش اور غفران کی درگاہ ہے اور جو درحقیقت ایک ہی مقام ہے مخلوق کے آرام پانے کا۔(الفضل ۱۱ را پریل ۱۹۴۲ء) " آج میں پھر ایک دفعہ جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ جو دعائیں میں نے دوستوں کو بتائی ہیں، یہ سب دعائیں خدا تعالیٰ کے کلام اور الہام سے ماخوذ ہیں اور ایک خزانہ ہے جو اس کے بندوں کو ملا ہے۔لوگ اپنے طور پر تلاش کرتے پھرتے ہیں کہ ان کو کوئی خزانہ مل جائے۔کوئی کیمیا کی جستجو کرتا ہے۔کوئی جنوں کو اپنے قابو میں لانے کی کوشش کرتا ہے اور کوئی دیوی دیوتاؤں کی نیازیں چڑھاتا ہے۔غرض مختلف قسم کے ذرائع جن کا کچھ بھی نتیجہ نہیں نکلتا لوگ اختیار کرتے ہیں۔مگر جو سچا اور حقیقی ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ کی امداد اور نصرت حاصل کرنے کا اس کو لوگ بھول جاتے ہیں حالانکہ یہ خدا کا 112