حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 75 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 75

شاہ صاحب۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔۳۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب آپ ۱۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو پیدا ہوئے۔آپ نے اپنی خود نوشت سوانح حیات میں ذکر فرمایا ہے کہ آپ کے گھرانہ میں احمدیت کا تذکرہ کب شروع ہوا۔۱۹۰۳ء میں آپ اپنے بھائی حضرت سید حبیب اللہ شاہ صاحب کے ہمراہ حصول تعلیم کے لئے قادیان دارالامان حاضر ہوئے۔حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نے قادیان آمد، زیارت قادیان اور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مجالس میں شمولیت کا ذکر اپنے خود نوشت سوانح حیات میں کیا ہے۔(خود نوشت سوانح حیات سید ولی اللہ شاہ ) آپ نے ابتدائی تعلیم مشن سکول نارووال سے حاصل کی اور ۱۹۰۸ء میں قادیان سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔میٹرک کرنے کے بعد آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور میں ایف ایس سی میں داخلہ لے لیا۔کیونکہ والد صاحب کے منشا کے مطابق آپ ڈاکٹری کی تعلیم پانا چاہتے تھے۔لیکن حضرت خلیفہ اسیح الاول نے فرمایا کہ آپ میری شاگردی اختیار کریں۔جس رستہ پر نورالدین آپ کو چلائے گا اس میں آپ کے لئے کامیابی ہے۔سو آپ کے درس سے استفادہ کے علاوہ آپ کے ارشاد پر حضرت ولی اللہ شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے حضرت حافظ روشن علی صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو) سے صرف ونحو اور عربی ادب وغیرہ اور حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب ہلالپوری ( اللہ آپ سے راضی ہو ) سے منطق پڑھی۔پرسید حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی تحریک پر آپ نے خدمت دین کا عہد باندھا۔اور آپ ہی کی تحریک پر صاحب (حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب ) اور ایک اور شخص ۲۹ جولائی ۱۹۱۳ء لو (تعلیم) و تحصیل علوم عربیہ کے لئے مصر روانہ ہوئے۔سید صاحب کی مشایعت کے لئے حضرت صاحبزادہ صاحب ( مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب) مع انصار اللہ و دیگر