حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 19 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 19

شاہ صاحب باب اول۔۔۔۔۔ابتدائی حالات بزم احمد کی ایک اور شمع بجھ گئی۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب یہ خبر نہایت رنج و اندوہ کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب جو صاحب الہام و کشوف بزرگ تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عاشقانہ محبت رکھتے تھے۔۲۲ جون ۱۹۳۷ء کو بوقت عصر ۵ بجے وفات پاگئے۔انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ حضرت شاہ صاحب کی زندگی نہایت اعلیٰ درجہ کی تقوی شعاری سے گذری۔آپ کی زندگی کے مفصل حالات آئندہ کسی نمبر میں شائع کر سکوں گا و باللہ التوفیق۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت کے اعلیٰ مقامات پر رکھے۔آپ کے پسماندگان کو صبر کی توفیق دے۔ہم اس صدمہ جانکاہ میں جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور عامه، میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب، سید عزیز اللہ شاہ صاحب فارسٹر، سید محمود اللہ شاہ صاحب بی۔اے وسید عبدالرزاق صاحب اور آپ کی ہمشیرگان کے ساتھ پورے طور پر شریک ہیں۔(الحکم قادیان ۷ جولائی ۱۹۳۷ صفحہ۱۱ ) احباب کا اظہار تشکر حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کے وصال پر احباب کرام نے اہل خاندان کے نام غیر معمولی تعزیت نامے اور اظہار ہمدردی پر مشتمل خطوط ارسال کئے۔اس موقع پر حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب کے فرزندار جمند حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے احباب جماعت کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے فرمایا:۔میں احباب کا تہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے حضرت ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے موقعہ پر میرے ساتھ غایت درجہ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔گویا قریباً ہر خط میں اس بات کا اظہار کیا گیا۔کہ گویا میرے ساتھ ہی ان کا پدرانہ اور مشفقانہ سلوک) تھا۔اور اس لئے ان کی جدائی پر سب ۱۹