حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 13 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 13

مارشاہ صاحب باب اول۔۔۔۔۔۔ابتدائی حالات طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمِ O ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ (سورة التين : ۶،۵)۔پس یہ سچی بات ہے کہ اگر انسان میں یہ نہیں ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے اوامر کی اطاعت کرے اور مخلوق کو نفع پہنچا وے تو وہ جانوروں سے بھی گیا گذرا ہے اور بدترین مخلوق ہے۔کامیابی کی موت بھی عمر درازی ہے اس جگہ ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ بعض لوگ جو نیک اور برگزیدہ ہوتے ہیں چھوٹی عمر میں ہی اس جہاں سے رخصت ہوتے ہیں اور اس صورت میں گویا یہ قاعدہ اور اصل ٹوٹ جاتا ہے مگر یہ ایک غلطی اور دھوکا ہے۔دراصل ایسا نہیں ہوتا۔یہ قاعدہ کبھی نہیں ٹوٹتا مگر ایک اور صورت پر درازی عمر کا مفہوم پیدا ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ زندگی کا اصل منشاء اور درازی عمر کی غائت تو کامیابی اور بامراد ہونا ہے پس جب کوئی شخص اپنے مقاصد میں کامیاب اور بامراد ہو جاوے اور اس کی کوئی حسرت اور آرزو باقی نہ رہے اور درازی عمر کے مقصد کو اس نے پالیا ہے۔اُس کو چھوٹی عمر میں مرنے والا کہنا سخت غلطی اور نادانی ہے۔صحابہ میں بعض ایسے تھے جنہوں نے ہیں بائیس برس کی عمر پائی مگر چونکہ ان کو مرتے وقت کوئی حسرت اور نامرادی باقی نہ رہی بلکہ کامیاب ہو کر اُٹھے تھے اس لئے انہوں نے زندگی کا اصل منشاء حاصل کر لیا تھا۔(البدر قادیان ۱۴ اگست ۱۹۰۳ء) رخصت لے کر دیار حبیب میں حاضر ہو جاتے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اپنے والد ماجد کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں حاضر ہونے کی بابت بیان کرتے ہیں:۔حضرت والد صاحب مرحوم ڈاکٹر تھے۔ہر تین سال کے بعد تین ماہ کی رخصت لے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت سے استفادہ کی غرض سے قادیان آجایا کرتے تھے۔اور حضور علیہ السلام انہیں اپنے